بھٹکل:18/ڈسمبر (ایس او نیوز) 21ڈسمبر کو مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ’’ تحفظ شریعت ‘‘ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بروز اتوار کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی نگرانی میں شہرکے تمام اسپورٹس سنٹروں کے والنٹیرس ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔ جلسہ کے بہترین انداز میں منظم کرنے کے لئے تمام والنیٹرس کو جو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں اس کا جائزہ لیا گیا، تاکہ جلسہ کے دوران مہمانان کی آمد اور دیگر شہروں سے آنے والے مندوبین اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مزید کیا جاسکتاہے اس پر غور وفکر کیا گیا۔ اس موقع پر رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی ، امتیاز ادیاور، عبدالرقیب ایم جے ندوی، عبدالواجد کولا ، وغیرہ موجود تھے۔